’سینڈی مینڈی‘ نے دھوم مچادی

ڈائریکٹر ارشد اکبر کے سٹ کام’ سینڈی مینڈی‘ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے لیو پروڈکشن نے تیار کیا ہے۔اس سٹ کام کی 8 اقساط آن ایئر ہوچکی ہیں جس نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔سٹ کام کے رائٹر ناصر فراز،ڈی او پی امجد اکبر،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کاشان میر،آڈیو انجنیئر رفیق بھٹی، کیمرہ اسسٹنٹ راشد خان،لائن پروڈیوسر ریحان حسین،میک اپ اکرام سیٹھی اور کاسٹنگ ڈائریکٹر حمزہ شاہد ہیں۔

اس سٹ کام کی کہانی دو لڑکیوں سینڈی مینڈی کے گرد گھومتی ہے جن میں سینڈی نہایت تیز طرار اور سمجھدار جبکہ مینڈی بہت سیدھی سادھی اور بھولی بھالی ہے۔ دونوں سہیلیاں ہر بار کچھ نیا کام کرنے کی کوشش کرتی ہیں جو آخرکار غلط ثابت ہوجاتا ہے اور سینڈی اپنی چالاکی کی وجہ سے سارا الزام مینڈی پر ڈال دیتی ہے۔ سینڈی کا کردار ماہم کمال اور مینڈی کا ثوبیہ شہباز نے ادا کیا ہے ۔دونوں نے اداکاری کے شعبے میں زیادہ تجربہ نہ ہونے کے باعث بہترین پرفارمنس کا مظاہر کیا ہے جس کا سارا کریڈٹ ڈائریکٹر ارشد اکبر کو جاتا ہے جنہوں نے ماہم کمال اور ثوبیہ شہباز سمیت کئی اور نئے فنکاروں کو بھی متعارف کرایا۔

سٹ کام کی گزشتہ روز ہونے والی ریکارڈنگ میں مسعود اعوان نے بھی ایک اہم کردار کیا۔اس بارے میں ڈائریکٹر ارشد اکبر کا ’کھوج ‘ سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ وہ’سینڈی مینڈی‘ کی پسندیدگی پر شائقین کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا ہے۔

سٹ کام نئے ٹی وی چینل ایل ٹی این سے نشر کیا جارہا ہے۔