’رمضان پاکستان‘ مقبولیت میں سب سے آگے

اداکار احسن خان نے مقبولیت میں تمام فنکاروں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔احسن خان ان دنوں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں جسے بیک وقت پی ٹی وی اور ہم ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے اور اس ٹرانسمیشن میں بشریٰ عامر ان کی معاون میزبان ہیں۔مختلف چینلز سے پاکستان کے بہت سے نامور فنکار بھی رمضان ٹرانسمیشن کررہے ہیں جن میں ریما خان، عمران عباس اور جویریہ سعود سمیت بہت سے نام شامل ہیں تاہم گزشتہ روز ہونے والے ایک سروے کے بعد بتایا گیا کہ’رمضان پاکستان‘ اس وقت سب سے زیادہ مقبول پروگرام ہے جس کے میزبان احسن خان ہیں۔

اس پروگرام میں رمضان المبارک کی مناسبت سے تمام سیگمنٹ شامل ہیں جن سے ناظرین کو ہر طرح کی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔احسن خان پنے منفرد انداز اورعلمی گفتگو کی وجہ سے ناظرین کے پسندیدہ میزبان بن چکے ہیں جبکہ ان کا پروگرام بھی نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔