پہلی بار قوالی کا مظاہرہ کریں گی

ساوتھ ایشیئن میڈیا مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایک بار پھرساتویں سحری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تمام شعبوں کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی جن میں سیاستدان،کھلاڑی اور فنکار بھی شامل ہیں۔اس موقع پر قوالی نائٹ بھی ہوگی جس میں حمیرا ارشد اور شیرمیانداد پرفارم کریں گے۔ سحری اور قوالی نائٹ 18 مئی کو فلیٹیز ہوٹل میں ہوگی۔اس تقریب کے میزبان ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر ہیں۔اس سلسلے میں عرفان کھوکھر نے بتایا ہے کہ اس سال سحری کے لئے خصوصی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں جس کے بغیر کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمیرا ارشد پہلی بار قوالی کا مظاہرہ کریں گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept