فلم بنانے کا فیصلہ

Avatar Ashfaq Hussain , مئی 15, 2019

راحت فتح علی خان اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے مشترکہ فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

گلوکار راحت فتح علی خان اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کی مشترکہ فلم کی کہانی مکمل ہوچکی جبکہ میوزک اور کاسٹ پر کام جاری ہے۔ اس سلسلہ میں استاد راحت فتح علی خان کے بزنس ڈائریکٹر اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نےمیڈیا کو بتایا کہ بہت جلد ہم مل کر فلم بنانے جارہے ہیں، جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ فلم کا میوزک بالی ووڈ سے تیار کروایا ہے، جب کہ کاسٹ پر کام شروع ہوچکا ہے۔ فلم کی کہانی اور دیگر معاملات سرپرائز ہیں لیکن جب اس پروجیکٹ کو تیار کرکے سامنے لائیں گے تو سب حیران رہ جائیں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.