عامر خان بھی معین اختر کے مداح نکلے

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 15, 2019

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ اداکار معین اختر کے مداح نکلے۔ لاجواب اداکاری اور با کمال میزبانی کی بدولت چار دہائیوں تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں  میں راج کرنے والے معین اختر آج اس وقت ہمارے درمیان تو موجود نہیں لیکن اُن کی پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات آج بھی دلوں میں تازہ ہیں۔

موجودہ دور کے کئی فنکار معین اختر کی مزاحیہ اداکاری سے اس قدر متاثر ہیں کہ وہ خود کو لیجنڈ اداکار کا سب سے بڑا مداح سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار عامر خان نے بھی خود کو معین اختر کا سب سے بڑا مداح ہونے کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار عامر خان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ خوش گوار موڈ میں اداکار کے ساتھ مصافحہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی مشاہد حسین نے یہ بھی کہا کہ چین کے صدر شی جنگ پنگ کی میزبانی میں منعقدہ ایشیائی تہذیبوں کے درمیان پہلے مکالمے میں عامر خان کے ساتھ اچھی ملاقات رہی۔

مشاہد حسین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ چین میں سپر ہٹ رہی ہے جب کہ عامر خان نے ملاقات کے دوران  کہا کہ ’میں لیجنڈ اداکار معین اخترکا بہت بڑا مداح ہوں۔ وہ حیرت انگیز اور با صلاحیت اداکار تھے‘۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.