کانز فلم فیسٹیول کا آغاز

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 16, 2019

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

72ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتی اداکارائیں دلکش ملبوسات پہن کر جلوہ گر ہوئیں۔کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے کے رنگا رنگ پریمیئر سے ہوا جہان سلینا گومز سمیت فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

12روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے

Media player logo
khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.