دہشت گرد کہنے پر چپل سے حملہ

بھارتی اداکار اور سیاسی رہنما کمل ہاسن کو ’’بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا‘‘ کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا اور گزشتہ روز انتخابی ریلی میں تقریر کے دوران ان پر چیل پھینکی گئی جو ان کی گاڑی پر لگی۔بھارت میں اداکاری کے میدان سے سیاسی میدان میں آنے والے کمل ہاسن کوانتہا پسند ہندوؤں نے انکے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور تمل ناڈو میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران ان پر چپل پھینک دی گئی جو خوش قسمتی سے ان کو نہیں لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

You might also like