پاکستانی شائقین کے لئے افسوسناک خبر

Avatar Ashfaq Hussain , مئی 16, 2019

اداکار شمعون عباسی کی پروڈکشن اور ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم’درج‘ 11 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر یہ فلم ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی بنیادی وجہ فلم کا موضوع ہے جسے شاید سنسر بورڈ کبھی ریلیز کی اجازت نہ دے کیونکہ آج سے پہلے کبھی اس موضوع پر نہ تو کوئی فلم اور نہ ہی ڈرامہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ’دُرج‘ پاکستان میں رونما ہونے والے ایک واقعہ پر مبنی ہے جس میں لوگ مردہ انسانوں کو کھاتے ہیں، اس فلم میں شمعون عباسی آدم خور کے مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ مصنف اور ہدایت کار کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

شمعون عباسی نے ’دُرج‘ پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹر کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ میں پاکستان میں فلم ڈسٹری بیوٹرز کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں،کیوںکہ وہ صرف ان فلموں کی قدر کرتے ہیں جو کمرشل ہوں اور انہیں کما کردیں، لیکن وہ کوئی بھی روایتی سوچ سے ہٹ کر فلموں کی قدر اور تائید نہیں کرتے۔ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز نے جو لگا بندھا معیار بنا رکھا ہے میں اس روایت کو اپنی فلم ’ دُرج‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کرکے توڑنا چاہتا ہوں، در حقیقت میں ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف نہیں ہوں لیکن جو قدم میں اُٹھا رہا ہوں وہ صرف ان ڈسٹری بیوٹرز کو چیلنج کرنا ہے۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ایک بار فلم ریلیز ہو گئی اور دنیا بھر سے حوصلہ افزائی ملی تو مختلف جامعات کے طالب علموں کے لئے مفت اسکریننگ کی جائے گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.