معروف مصور جمیل نقش کا 80 برس کی عمر میں انتقال

jamil naqash
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 16, 2019

معروف مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔جمیل نقش کو 4 روز قبل لندن کے سینٹ میری اسپتال میں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

جمیل نقش 1939 میں غیر منقسم ہندوستان کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے اور بعدازاں پاکستان منتقل ہونے کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔ انہوں نے اپنے کام سے نام بنایا اور فن مصوری میں الگ پہچان بنائی، ان کے بنائے گئے فن پاروں سے نئی فکر، نئی سوچ اور نیا انداز نمایاں ہوتا ہے۔ جمیل نقش کو حکومت پاکستان نے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.