جنون کا کرکٹ ترانہ منظر عام پر آگیا

پاکستان کے معروف بینڈ ’جنون‘ نے ورلڈ کپ کے لیے 23 برس بعد اپنا نیا ترانہ ’چھولے آسمان‘ ریلیز کردیا‘ یہ ترانہ 2 منٹ 59 سکینڈز پر مشتمل ہے۔

گزشتہ ہفتے جنون بینڈ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ 2019ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نیا ترانا پیش کرنے والے ہیں، یہ ترانا پوری قوم سمیت خاص طور پر ان افراد کے لیے ہوگا جن کو معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی۔ جنون بینڈ نے 2 منٹ 59 سیکنڈز پر مشتمل ’چھولے آسمان‘ ترانا ریلیز کردیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہے۔ ’چھولے آسمان‘ جنون بینڈ میں ہمیشہ کی طرح جوش و ولولے سے بھرپور گلوکاری کرنے والے علی عظمت نے گایا ہے جن کا گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن نے ساتھ دیا ہے۔ جنون کے ’چھولے آسمان‘ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک کے ہر کونے سے لوگ خواہ وہ ہندو، عیسائی یا سکھ ہوں، سب ہی قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے، بڑے، بوڑھے اور خواتین سب ہی کرکٹ کے دیوانے ہیں اور پاکستان کی جیت کا انتظار کرتے ہیں۔ چھولے آسمان پوری قوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور ہم سب ایک متحد قوم ہیں کوئی کسی سے جدا نہیں۔ جنون نے 1996 میں بھی ورلڈکپ کے لیے ترانا تیار کیا تھا اور اس طرح یہ ورلڈکپ کیلئے 23 سال بعد تیار کیا جانے والا ترانا ہے۔

 
You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept