’سرخ چاندنی‘۔۔۔۔ آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا

نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل’سرخ چاندنی‘آئندہ ماہ اے آر وائی سے نشر کی جائے گی جس کی پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز جبکہ ڈائریکٹر شاہد شفاعت ہیں۔ کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، سوہائے علی آبڑو،اسد صدیقی ،منشا پاشا،لبنیٰ اسلم، راشد فاروقی اور حسن احمد شامل ہیں۔ڈرامے کے ٹیزر آن ایئر ہوگئے ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں خواتین پر تیزاب گردی کو موضوع بنایا گیا ہے جو کہ ہمارے معاشرے کے لئے ایک ناسور بن چکا ہے۔

ڈرامے میں یہ بھی دکھایا گیا ہے تیزاب گردی کے بعد معاشرہ متاثرہ عورتوں کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے۔