مبارکباد کا سب سے اہم پیغام

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر احد رضا میر اور سجل علی اور ان کے اہلخانہ کو دونوں کی منگنی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے احد رضا میر سے کہا کروڑوں پاکستانی اور آپ کے مداحوں کو رواں برس اگست میں آپ کے آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ میں کیپٹن سعد کے کردار کیلئے تیار رہنا چاہیے۔خیال رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کے معاشقے کی خبریں ایک عرصے سے آرہی تھیں تاہم انہوں نے عید کے موقع پر منگنی کی ۔ اس سے قبل سجل علی کے اداکار فیروز خان کے ساتھ معاشقہ بھی زبان زد عام رہا ہے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے مبارکباد ٹوئٹرپر اپنے ذاتی اکاونٹ سے دی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept