لوگ ہماری بہادری سے ڈرتے ہیں

عروہ حسین اور ماورا حسین مقبول اداکارائیں ہیں جو ابتدا میں ہی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔دونوں سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں۔ دونوں نے اپنے ایک مشترکہ انٹرویو میں کئی انکشاف کئے ہیں۔

گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے عروہ اور ماورہ نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کی وجہ سے ان کے فالوؤرز کی تعداد بڑھتی ہے اور لاکھوں لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔اگرچہ انہیں اپنے نام میں انگریزی کے لفظ ’ایس‘ کے بجائے ’سی‘ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم بعض اوقات وہ خود پر بننے والے میمز دیکھ کر محظوظ ہوتی ہیں۔

عروہ اور ماورا حسین کے مطابق وہ کچھ بھی کہنے سے نہیں ڈرتیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے وقت الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرتی ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے پیشہ ورانہ زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ہی وقت صرف ایک ہی منصوبے میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور وہ کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے قبل اسکرپٹ کو پڑھتی ہیں۔انہوں نے بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ اور ڈرامے ’میں بشریٰ‘ کو اپنے پسندیدہ پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

عروہ حسین نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار ’ٹچ بٹن‘ نامی فلم کو پروڈیوس کررہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس کے ذریعے اپنے کیریئر کو بہتر بنانے میں کامیاب جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں دونوں بہنوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی ہر تنقید کا جواب دیتی ہیں اور دونوں کی بہادری کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے بھی ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept