عدنان سمیع کا بھی ٹویٹر اکائونٹ ہیک

گذشتہ روز بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کی پروفائل پکچر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی گئی تھی۔نہ صرف امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی گئی تھی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم پر بھی بات کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی بیانات جاری کیے گئے تھے۔ تاہم بعد ازاں امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا گیا تھا۔

امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے میں ترکی کے ہیکرز کا گروپ ملوث ہے اور اب اسی گروپ کی جانب سے بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ہیکرز گروپ کی جانب سے عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے نہ صرف ان کی پروفائل پکچر میں وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگائی گئی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی پوسٹیں کی گئیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept