نیلم منیر بمقابلہ مہوش حیات۔۔۔ نمبر ون کون

عیدالفطر پر نیلم منیر کی فلم’’رانگ نمبر 2‘‘ اور مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوہ‘‘ کے مابین مقابلہ تھا، جو نیلم منیر نے اپنے نام کر لیا۔ نیلم نے ثابت کیا کہ مہوش حیات کا دور گزر رہا ہے، جب کہ نیلم کا دور آرہا ہے۔ نیلم نے فلموں کی سپرہٹ اداکارہ مہوش حیات کو باکس آفس پر بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ نیلم نے اپنی دوسری ہی فلم میں ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی فلموں کی صفِ اوّل کی فن کارہ بننے جا رہی ہیں۔

ہدایت کار یاسر نواز کی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ سے نیلم منیر کو الگ کر دیا جائے تو باقی کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ انہوں نے فلم کے ایک، ایک سین بہت محنت کی۔ ’’زویا‘‘ کے کردار میں نیلم نے سینئر اداکار جاوید شیخ کے مدِمقابل جم کر اداکاری کی۔

مہوش حیات کی چھٹی فلم ’’چھلاوہ‘‘ باکس آفس پر کوئی خاص رنگ نہیں جما سکی۔توقع کی جا رہی تھی کہ فلم بین مہوش کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رُخ کریں گے، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس میں مہوش حیات کا قصور کم ڈائریکٹر وجاہت رئوف کا زیادہ ہے۔ چھلاوہ میں مہوش کے کردار کا نام بھی ’’زویا‘‘ تھا۔ ’’رانگ نمبر 2‘‘ میں نیلم منیر بھی زویا کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔

ایک سروے کے مطابق شائقین نے نیلم منیر کو مہوش حیات کی نسبت زیادہ پسند کیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept