‘ٹائیگر 3’ کے لیے پھر اکٹھے

 سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد اب اپنی فلم سیریز ‘ٹائیگر’ کے تیسرے حصے کے لیے پھر اکٹھے ہوگئے۔ان دونوں اداکاروں کی فلم ‘بھارت’ بھی رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوئی، جو بھارتی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔اس فلم کی ہدایات علی عباس ظفر نے دی تھی، اور اب انہوں نے اپنی کامیاب فلم سیریز ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے تیسرے حصے کو بنانے کا اعلان کردیا۔

علی عباس ظفر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اس فلم کی کہانی مکمل کرلی ہے جبکہ اس کا اسکرپٹ بھی تحریر کیا جاچکا ہے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2020 میں ہوگا۔

ہدایت کار کے مطابق وہ فلم کے حوالے سے دونوں مرکزی اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف اور پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا سے بھی بات کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں سلمان اور کترینہ نے خفیہ ایجنسی کے جاسوس کا کردار نبھایا تھا۔

اس فلم کا سیکوئل ‘ٹائیگر زندہ ہے’ 2017 میں ریلیز ہوا اور یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept