گلوکار شہزاد چاندی کے انتقال پر اظہار تعزیت

”پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کو اپنے گانے’ ”عمران خان دے جلسے چ اج میرا نچنے نوں جی کردا کے ذریعے جوش و جذبہ دینے والے گلوکار شہزاد چاندی کی ناگہانی وفات پر موسیقی سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جنہیں آبائی شہر نارووال میں سپرد خاک کر دیا گیا. شہزاد چاندی کی عمر 45 برس تھی مرحوم کچھ عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور صغریٰ شفیع ہسپتال نارووال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے بے شمار گیت گائے جنہیں عوامی شہرت ملی.شہزاد چاندی نے گلوکار ابرار الحق کے متعدد گیتوں کی دھنیں بھی تخلیق کیں جو عوام میں مقبول ہوئیں. شہزاد چاندی کا گایا ہوا ترانہ”عمران خان دے جلسے چ اج میرا نچنے نوں جی کردا اے”پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا اہم حصہ رہا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept