سکینہ سموں نے فلم بنانے کا اعلان کردیا

سینئراداکارہ اور ڈائریکٹر سکینہ سموں نے بھی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔سکینہ سموں نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ’انتظار‘ کے عنوان سے فلم بنانے جارہی ہیں۔ فلم کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے جبکہ میوزک’درویش‘ بینڈ بنارہا ہے ۔ کاسٹ میں ثمینہ احمد،خالد احمد ،کیف غزنوی،رضا علی عابد اور عدنان جعفر شامل ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان اور ماورا حسین سمیت بہت سے فنکاروں نے فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سکینہ سموں کئی سپر ہٹ ڈرامے بھی بناچکی ہیں۔اس بارے میں سکینہ سموں کا مزید کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے فلم بنانے کی خواہش مند تھی اور اب میرا یہ خواب پورا ہونے والا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept