’ہیر مان جا‘۔۔۔۔۔ پروڈیوسر کا اہم انکشاف

پروڈیوسر عمران کاظمی نے انکشاف کیا کہ ان کی آنے والی فلم ’ہیر مان جا‘ ملک میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں مدد کرے گی۔ فلم میں انتہائی ہلکے پھلکے انداز میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات اور اس سے متعلقہ مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے فلم ایک اچھا پیغام بھی دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں ہیر (حریم فاروق) ایک انتہائی رجعت پسند گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ علی رحمٰن خان (کبیر) آرکیٹک کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جن کا ایک ہی خواب ہوتا ہے کہ وہ بلند و بالا عمارت تعمیر کریں۔عمران کاظمی کا کہنا تھاکہ فلم کے دونوں مرکزی کردار ایک دوسرے سے انتہائی مختلف ہیں اور ان میں کوئی بھی بات مشترک نہیں ہوتی اور وہ بار بار فلم میں ایک دوسرے سے اختلاف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں اور اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس بارے میں حریم فاروق کا کہنا ہے کہ فلم میں مثبت پیغام کے ساتھ ساتھ شائقین کے لئے تفریح بھی ہے۔فلم کا ٹریلر کچھ عرصہ پہلے ہی ریلیز کیا گیا تھا جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

You might also like