مہوش حیات’گینگسٹر گڑیا‘ بن گئی

ڈائریکٹرثاقب ملک کی ماہ رواں میں ریلیز ہونے والی فلم’باجی‘ کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ مہوش حیات پر پکچرائز ہونے والا یہ گانا ’’گینگسٹر گڑیا‘سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بالی ووڈ کی نامور گلوکارہ سنیدھی چوہان نے گایا ہے جب کہ اس کی اوریجنل کمپوزیشن طحہٰ ملک نے کی ہے۔ گانے کے بول عثمان خالد بٹ نے لکھے ہیں اور کوریوگرافی بھی انہوں نے ہی کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ رواں ماہ 28 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم میں اداکاہ میرا اور عثمان خالد بٹ کے علاوہ اداکار محسن عباس حیدر اور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی

 

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept