نصرت جہاں نے حلف سے پہلے شادی کرلی

بنگالی فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں روحی نے جہاں رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر تصاویر بنوا کر سب کو حیران کیا تھا وہیں انہوں نے رکن منتخب ہوتے ہی منگنی کرکے سب کو حیران کیا تھا۔

نصرت جہاں روحی نے ریاست مغربی بنگال سے آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا اور وہ لوک سبھا کی نوجوان ترین رکن بھی ہیں۔

اب نصرت جہاں روحی نے حلف لینے سے قبل ہی شادی کرکے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نصرت جہاں روحی نے لوک سبھا گذشتہ ہفتے ہونے والے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے تاحال حلف لیا ہے۔نصرت جہاں روحی نے رکن لوک سبھا بننے سے زیادہ شادی کو اہمیت دی اور انہوں نے  ترکی میں شادی کرلی۔

اداکارہ نے ہندوستانی رسومات کے تحت شادی کی، جس میں ان کی قریبی دوستوں سمیت اہل خانہ نے شرکت کی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept