مارلن منرو کا قیمتی مجسمہ چوری

ماضی کی مقبول اداکارہ مارلن منرو کا مجسمہ چوری کرلیا گیا۔مارلن منرو کا مجسمہ لاس اینجلس میں قائم ہالی وڈ میوزیم کی 2 منزلہ عمارت کے کارنر میں قائم ’ہولی وڈ خواتین کے جھروکے‘ کے نام سے قائم حصے سے چرایا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ماضی کی خوبرو ترین اداکارہ کا یادگار مجسمہ چوری ہونے کے بعد لاس اینجلس پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس نے ’ہالی وڈ خواتین کے جھروکے‘ کے نام سے قائم حصے سے چوروں کی انگلیوں کے نشان بھی حاصل کرلیے ہیں۔

مارلن منرو کا چوری ہوجانے والا مجسمہ 1994 میں میوزیم میں بنائے گئے خصوصی حصے میں دیگر 4 اداکاراؤں کے ساتھ سجایا گیا تھا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept