کترینہ کیف کا چھوٹی بہن کے لئے اہم مشورہ

کترینہ کیف نے اپنی چھوٹی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں انٹری سے قبل شوبز انڈسٹری کی ’اونچ نیچ ‘بارے کار آمد نصیحتیں کردی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کترینہ نے بتایاکہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو کہتی ہوں چاہے آپ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزماؤ یا ہدایت کاری کے، آپ کو فلم انڈسٹری میں رہنے کے لیے مضبوط اعصاب کا مالک ہونا چاہئےکیونکہ یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے۔کترینہ نےمزید کہا بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اورکو مثال بناکر اس کے نقش قدم پر نہ چلیں بلکہ وہ کریں جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لیے اپنے دل کی آواز سنیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل ہدایت کار اسٹینلی ڈی کوسٹا کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ سے  ڈیبیو کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے فلم رواں سال 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 

You might also like