’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘۔۔۔ احسن خان سب سے آگے

اداکار احسن خان کی ڈرامہ سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ نے مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ڈاکٹر یونس بٹ کی تحریر کی ہوئی اس سیریل کی ڈائریکشن مظہر معین نے دی اور یہ ڈرامہ اتوار کی رات 8 بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ڈرامہ اس وقت سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کررہا ہے جس کی وجہ سے اسی وقت دوسرے چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں اور پروگراموں کے پروڈیوسر کافی پریشان ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اے آر وائی سے نشر ہونے والے مقبول شو’جیتو پاکستان‘ کی مقبولیت بھی اس ڈرامے کی وجہ سے تیزی سے کم ہورہی ہے۔

ڈرامہ سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ میں احسن خان نے ٹائٹل رول کیا ہے جن کے ہمراہ ریحان شیخ، نمرہ شاہد، جاوید شیخ ،حنا بیات اور رمشاخان سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی پر میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کیونکہ عزت اور ذلت اسی کے ہاتھ میں ہے لیکن جو انسان محنت اور ایمانداری سے کام کرتا ہے اسے صلہ ضرور ملتا ہے۔ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept