کرن حق اور میکال ذوالفقار کا نیا پراجیکٹ تیار

اداکارہ کرن حق اور میکال ذوالفقار کی نئی ڈرامہ سیریل ’رمز عشق‘ 15 جولائی سے جیو ٹی وی پر نشر کی جائے گی جس کی دیگر کاسٹ میں حبا بخاری،ندا ممتاز،گوہر رشید،اعجاز اسلم ،زینب قیوم اورعابد علی سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ کہانی مصباح نوشین نے تحریر کی جبکہ ڈائریکٹر سراج الحق ہیں جو منفرد طرز کے ڈرامے بنانے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

اس بارے میں میکال ذوالفقار نے بتایا کہ وہ حبا بخاری کے عشق میں گرفتار ہو کر شادی کا خواہش مند ہے لیکن بعٖض خاندانی مسائل کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوتا جس کے بعد کہانی نیا رخ اختیار کرتی ہے۔ اس حوالے سے کرن حق کا کہنا ہے کہ میرا کردار ناظرین کے لئے ناقابل فراموش ہوگا کیونکہ ایسا کردار پہلی بار کررہی ہوں۔ کرن حق نے مزید بتایا کہ ان دنوں نشر ہونے والا سیریل’ڈر خدا سے‘ بھی بہت پسند کیا جارہا ہے جس میں مجھے نوجوان بیوہ کا کردار کرنے کا موقع ملا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept