بھارت کو شکست، عامر خان بھی میدان میں آ گئے

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس آج ہمارا دن نہیں تھا

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارا دن نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے لئے بھارت پہلے ہی ورلڈکپ جیت گیا تھا جب اُس نے ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ پلیئرز نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا، کاش کل بارش نہ ہوتی تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept