’’باجی‘‘ کا خصوصی شو آج پی اے ایف سینما میں ہوگا

ڈائریکٹر ثاقب ملک کی فلم’باجی‘ کا خصوصی شو آج بروز جمعہ پی اے ایف سینما لاہور میں ہوگا جس کا اہتمام سٹار میکر ڈائریکٹر سید جرار رضوی نے کیا ہے ۔اس موقع پر فلم کی کاسٹ کے ساتھ ساتھ شوبز کی نمایاں شخصیات بھی موجود ہوں گی۔ فلم کا شو شام سات بجے ہوگا ۔اس سلسلے میں’کھوج‘ سے گفتگو کرتے ہو جرار رضوی نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کسی اداکارہ یا فنکار کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لئے کیا ہے کیونکہ ثاقب ملک نے واقعی بہت اچھی فلم بنائی ہے ۔اگر ایسی فلمیں مستقل بنتی رہیں تو وہ دن دور نہیں جب ہماری انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی۔

syed jarrar rizvi

 

You might also like