ہمایوں گیلانی کراچی میں سپرد خاک

اداکار ہمایوں گیلانی کراچی میں انتقال کرگئے ہیں جہاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ہمایوں گیلانی کے انتقال کی اطلاع ان کے قریبی دوست اور مشہور رائٹر ابن آس محمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ ہمایوں گیلانی کو گزشتہ رات بلڈ پریشر ہائی ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کی وفات پر ادبی و ثقافی حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہمایوں گیلانی میزبانی کے ساتھ فلم ،ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری بھی کرتے رہے ۔ انہوں نے کئی یادگار کردار کئے البتہ انہیں 2016 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم’ہوٹل‘ میں نریش کے کردار سے بے پناہ شہرت ملی جس میں اداکارہ میرا نے لیڈ رول کیا تھا اور اس فلم کے ڈائریکٹر خالد حسن خان تھے۔ شوبز سے وابستہ بے شمار افراد نے ہمایوں گیلانی کے انتقال پر تقزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔

Hotel

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept