سنگیتا نے فلم کی پرموشن کا آغاز کردیا

ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی فلم’صرف تم ہی تو ہو‘کی پرموشن کا آغاز کردیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے آج اے پلس کے مارننگ شو میں شرکت کی جن کے ہمراہ فلم کے رائٹر سورج بابا،اداکار احمد عبدالرحمن،شیرازاور قرۃ العین نے شرکت کی جبکہ فلم کے ہیرو دانش تیمور کراچی میں اپنی مصروفیات کے باعث شرکت نہ کرسکے۔اس موقع پر فلم کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ’صرف تم ہی تو ہو‘ مکمل طور پر کمرشل فلم ہے جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے فلاحی پیغام بھی ہے۔

اے پلس کے شو’مارننگ ود فرح‘ کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر اشفاق علوی ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept