کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کا الیکشن شیڈول فائنل

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے الیکشن 20 – 2019 پلاک میں 18جولائی بروز جمعرات کو دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جو ممبران صدر اور جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں وہ اپنے کاغذات نامزدگی شیڈول کے مطابق 14 جولائی تک جمع کروادیں ۔
کاغذات نامزدگی لینے کا دن 13 جولائی مقرر ہے. کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا دن 14جولائی ہے.
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15جولائی اور کاغذات نامزدگی کی واپسی کا دن 16 جولائی ہے. 17 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست منظر عام پر آئے گی .الیکشن 18جولائی 2019کو پلاک( قذاقی سٹیڈیم) میں ہوں گے۔ سینئر صحافی ندیم سلیمی کو چیف الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ممبران میں جوش وخروش بڑھ گیا ہے اور تمام ممبران صلاح مشورے میں مصروف ہیں ۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept