کنگنا رناوٹ بھارتی صحافیوں پر بھڑک اُٹھیں

کنگنا رناوٹ کے رویے پر ’انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ گلڈ‘ ۰ای جے گی‘ نے اپنے بیان میں اداکارہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

بولی وڈ ادکارہ کنگنا رناوٹ آئے دن ساتھی اداکاروں اور دیگر شوبز شخصیات سے اختلافات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ ماضی میں جہاں انہوں نے ریتک روشن ، دپیکا پڈوکون، کرن جوہر، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ادیتیہ پنچولی اور تاپسی پنو کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔وہیں حال ہی میں انہوں نےاپنی فلم تشہیر کے دوران صحافی کو بھی ڈانٹ پلا دی۔ اداکارہ کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھے جانے پر بھارتی شوبز رپورٹر جسٹن راؤ سے بدتمیزی کی گئی اور اسے اپنا دشمن قرار دیا تھا۔

kangna1

 

پریس کانفرنس کے دوران جسٹن راؤ نے کنگنا رناوٹ سے فلم کے حوالے سے سوال پوچھنا چاہا، تاہم کنگنا نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سوالات کا جواب نہیں دیں گی، کیوں کہ وہ اس سے قبل ان کی فلم ‘منی کارنیکا’ کے خلاف بھی غلط باتیں تحریر کرتے آرہے ہیں۔ کنگنا رناوٹ نے جسٹن کی سوچ کو منفی کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دشمن بن چکے ہیں اور ان کے بارے میں گھٹیا باتیں لکھ رہے ہیں۔

رپورٹر نے کنگنا رناوٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘یہ انداز صحیح نہیں، اگر آپ ایک طاقتور مقام پر بیٹھی ہیں اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ رپورٹرز کو ڈرائیں’۔ رپورٹر سے بدتمیزی کرنے اور اسے ڈانٹ پلائے جانے کے بعد اداکارہ پر تنقید کی گئی اور صحافیوں کی تنظیم نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ کنگنا رناوٹ کے رویے پر ’انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ گلڈ‘ ۰ای جے گی‘ نے اپنے بیان میں اداکارہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اداکارہ پر واضح کیا کہ اگر وہ معافی نہیں مانگیں گی تو ان کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

صحافیوں کی تنظیم نے اداکارہ پر واضح کیا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں ان کی آنے والی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘ کی تہشیر نہیں کی جائے گی۔ صحافیوں کی جانب سے دھمکی دیے جانے کے باوجود بھی کنگنا رناوٹ معافی مانگنے کو تیار نہیں۔ کنگنا رناوٹ کی بہن رنگولی نے ٹوئٹر پر اداکارہ کی دو نئی ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صحافیوں سے معافی نہیں مانگی گی بلکہ ان سے درخواست کرتی ہیں کہ صحافی ان کا بائیکاٹ کریں۔

kangna3

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept