بس بھئی بس۔۔۔۔ سنبل اقبال کا رونے سے انکار

ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے کہا ہے اب وہ مزید نہیں رونا چاہتیں کیونکہ ڈراموں میں رو رو کر ان کے آنسو ہی ختم ہوگئے ہیں۔

سنبل اقبال نے اپنے پہلے ہی ڈرامے کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنالی تھی کیونکہ اس پراجیکٹ میں ان کی پرفارمنس بہت شاندار تھی۔ان کے اہم ڈراموں میں بری عورت،دل آباد ،روگ،میرے خواب ریزہ ریزہ،مائی ڈیئر سوتن،سبز قدم،تیری بے رخی،شریک حیات،رسم،جانے کیوں،ایک پل،میرے خدا،تم سے مل کے،نیلم کنارے،ایک تھی رانیہ،کہاں ہو تم،خفا خفا زندگی شامل ہیں جبکہ ان دنوں ان کے دو ڈرامے’جال‘ اور’برفی لڈو‘ ناظرین کی توجہ کے مرکز ہیں۔

سنبل اقبال نے زیادہ تر ڈراموں میں سنجیدہ کردار کئے ہیں جن میں وہ ہمیشہ روتی دھوتی اور آنسو صاف کرتے دکھاتی دیتی ہیں لیکن اب انہوں نے کافی عرصے بعد مزاحیہ ڈرامے’برفی لڈو‘ میں کام کیا ہے جس میں وہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے دکھائی دے رہی ہیں۔اسی بارے میں سنبل اقبال کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں کہ میں اتنا کیوں روتی ہوں یا مجھے زیادہ رونا کیوں اچھا لگتا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ ڈرامے کی ریٹنگ کے لئے خوبصورت لڑکیوں کی آنکھوں میں آنسو دکھانا ضروری ہے لیکن میں نے مزید نہ رونے کا فیصلہ کیا۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept