بیوی پر تشدد، محسن عباس ”مذاق رات“ سے آؤٹ

محسن عباس کو اس اہم ترین ٹی وی پروگرام سے نکالنے کی وجہ ان کا اپنی اہلیہ پر کیا جانے والے بہمینہ تشدد ہے

اداکار و گلوکارہ محسن عباس حیدر کو نجی ٹی وی کے مقبول ترین پروگرام ”مذاق رات“ سے نکال دیا گیا۔ محسن عباس نجی ٹی وی کے پروگرام مذاق رات میں بطور سپورٹنگ گلوکار کے طور پر میوزک بینڈ کو لیڈ کرتے رہے ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق محسن عباس کو اس اہم ترین ٹی وی پروگرام سے نکالنے کی وجہ ان کا اپنی اہلیہ پر کیا جانے والے بہمینہ تشدد ہے جس کی بازگشت پچھلے دو تین روز سے ملک بھر میں سنائی دے رہی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر انہیں آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہاہے۔ دوسری طرف محسن عباس حیدر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے الزامات بے بنیاد اورغلط ہیں جس میں حقیقت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اس گھر میں پیدا ہوا ہوں جہاں خواتین کوعزت و احترام دیا جاتا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept