میرا دبئی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی

پاسپورٹ ضبط ہونے کی وجہ سے اداکارہ میرا تاحال پاکستان واپس نہیں پہنچ سکیں. میرا چند روز پہلے دبئی گئی تھیں جہاں ان کا جھگڑا ہونے پر حکام نے ان کا پاسپورٹ قبضے میں کرلیا۔ذرائع کے مطابق میرا کا دبئی میں ایک خاتون سے جھگڑا ہوا اور میرا نے اس پر تشدد  بھی کیا جس پر خاتون  پولیس کو شکایت درج کرائی ۔پولیس نے دونوں کو صلح کرنے کا مشورہ دیا تاہم متاثرہ خاتون نے صلح کرنے سے انکار کر دیا ۔دبئی پولیس نے دونوں کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیے اور ان کے میڈیکل کرائے گئے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پاسپورٹ ضبط ہونے کے باعث میرا دبئی سے باہر نہیں جاسکیں اوروہ عید شوز میں حصہ نہ لے سکیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا نے وطن واپس آکر مختلف چینلز کے عید شوز میں حصہ لینا تھا تاہم تاحال ان کی واپسی بارے حتمی اطلاع نہیں ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept