علیزے شیخ والدین کے نقش قدم پر

ماضی کے معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ طویل عرصے بعد فلم بنارہے ہیں جسے عنقریب ریلیز کیا جائے البتہ اس کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

میوزیکل رومانٹک فلم ’سچ‘ کوذوالفقار شیخ ڈائریکٹ کر رہےہیں جبکہ فلم کو ماضی کی مقبول اداکارہ تسنیمہ شیخ، سیف شیخ، محسن نادار اور حسن ضیاء پروڈیوس کر رہے ہیں۔فلم کے مختصر دورانیے کے ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پہلی بار پاکستانی شائقین کو ایک منفرد فلم دیکھنے میں ملے گی، جس کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک شوٹ کیا گیا ہے جبکہ فلم کی کچھ شوٹنگ پاکستان میں بھی ہوگی۔

’سچ‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے ذریعے نئی اداکارہ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

فلم کے ذریعے برطانیہ میں پلنے بڑھنے والی علیزے شیخ کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو ’سچ‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔علیزے شیخ کے ساتھ ہمایوں اشرف اور اسد زمان خان بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں خود فلم کے ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ، جاوید شیخ، تسنیمہ شیخ، عظمیٰ گیلانی، نعمان مسعود، فضیلہ قاضی، عائشہ ثنا، عریشہ رازی اور سارہ رضا بھی شامل ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ علیزے ، ذوالفقار شیخ اور تسنیمہ شیخ کی بیٹی ہیں۔یاد رہے کہ علیزے کے والدین بھی ماضی میں اداکاری کرچکے ہیں۔

 

 

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept