کون کون سے فنکاروں نے حج کرلیا؛رپورٹ منظرعام پر

لاکھوں عازمین حج سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے بھی فریضئہ حج کی ادائیگی کی

کون کون سے فنکاروں نے حج کرلیا؛رپورٹ منظرعام پر کون کون سے فنکاروں نے حج کی سعادت حاصل کرلی رپورٹ اورتصاویر منظرعام پر آگئیں  لاکھوں عازمین حج سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے بھی فریضئہ حج کی ادائیگی کی ہے۔

پاکستان سے لاکھوں عازمین حج کے ساتھ ساتھ پاکستانی ڈرامہ، فلم اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے اس سال حج کا فریضہ ادا کرنے کی نیت سے بیت اللّٰہ کا رخ کیا ہے اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل سائٹس پر اس خوبصورت اور روح پرور سفر کا تجربہ بھی شیئر کیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی سریلی آواز سے جانے جانے والے گلوکارعاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو حج پر جانے کی خوشخبری سنا تے ہوئے سب سے معافی مانگی اور لکھا کہ اگر میں نے کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو مجھے معاف کر کے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

atif,nadeem

atif,feroz,hamza

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ خانی‘ کے اداکار فیروز خان نے بھی انسٹا گرام پر خوشخبری دی، معافی مانگی اور پیار کا پیغام دیا۔

View this post on Instagram

– I’m just another out of many! #Hajj2019’

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan) on

پاکستان کے مشہور اداکار، سیاست دان اور نیوز اینکر پرسن حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کو حج کی خوشخبری ٹوئٹر پر دی اور اپنے فالوورز کو بتایا کہ حج پر جانے کے باعث وہ 16 اگست تک سوشل میڈیا سے دور رہیں گے۔ حمزہ علی عباسی نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان ، کشمیر اور امن کے لیے خصوصی دعا کریں گے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے بھی حج کی ادائیگی کی ۔

roobina ashraf

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی کامیاب اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے بھی حج  کی سعادت حاصل کی اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان سبھی فنکاروں کی حج کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اپنے من پسند فنکاروں کے حاجی کا رُتبہ پانے پر ان کو دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept