مہوش حیات نے بالی ووڈ کوآئینہ دکھا دیا

صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی خوبصورت اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اپنی فلموں میں نفرت پھیلانا چھوڑ دے

پاکستان میں دورحاضر کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کوآئینہ دکھا دیا، صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی خوبصورت اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اپنی فلموں میں نفرت پھیلانا چھوڑ دے۔

مہوش حیات نے ناروے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا، انہوں نے پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ فیصلہ کر لے مستقبل کو پُر امن بنانا ہے یا تعصب اور نفرت کو فروغ دینا ہے۔

مہوش حیات نے بالی ووڈپر زور دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز فلمیں بنانا اور پاکستانیوں کی غلط تصویر پیش کرنا چھوڑ دے اور پاکستانیوں کا حقیقی چہرہ دکھائیں، ہم امن پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہمارے وزیرِ اعظم عمران خان کا بھی کہنا ہے کہ اگر بھارت نے امن اور دوستی کی طرف ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو ہم دس قدم آگے آئیں گے۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept