ناذیہ حسن کو خراج تحسین کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

ناذیہ حسن کو میوزک انڈسٹری میں ان کی خدمات کے عوض 2002 میں پرائڈ آف پرفامنس سے نواز گیا

حکومت پاپ سنگر ناذیہ حسن کو خراج تحسین کیوں پیش کیا، وجہ سامنے آگئی، وفاقی حکومت نے پاکستان کی بہترین پاپ گلوکارہ ناذیہ حسن کوان کے یوم وفات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گلوکارہ ناذیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ نازیہ حسن کو گلوکاری کا بے حد شوق تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 10 سال کی عمر سے گانا گانا شروع کر دیا تھا۔ امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام سرانجام دیتی رہیں۔

ناذیہ حسن نے پاپ گلوکارہ کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان میں نام روشن کیا اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ناذیہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔ حکومت کی جانب سے ناذیہ حسن کو میوزک انڈسٹری میں ان کی خدمات کے عوض 2002 میں پرائڈ آف پرفامنس سے نواز گیا۔

ناذیہ حسن 30 مارچ 1995 کو بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن خالق حقیقی سے ملنے سے چند روز قبل ہی انہیں طلاق ہو گئی۔ پاپ کوئن 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000 کو طویل علالت کے باعث پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کی ایک بہترین گلوکارہ کو ان کے یوم وفات پر یاد رکھا جائے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept