ارمینا خان نے پریانیکا چوپڑہ کے لئے اہم مطالبہ کردیا

اداکارہ ارمینا خان نے یونیسیف سے پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ٹوئٹر پر یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ہینریٹا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا سے متعلق مطالبہ کیا۔ارمینا خان نے کہا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا نہ گرفتار ہوجائیں کہ انہیں اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔انہوں نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا، پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔ارمینا خان نے کہا کہ بھارتی اداکارہ نے یونیسیف کی بنیادی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept