ایک اور بھارتی فنکار کشمیریوں کے حق میں بول پڑا

کمل ہاسن، سنجے سوری، دیا مرزا اور زائرہ وسیم کے بعد اب تامل فلموں کے سپر اسٹار وجے سیتھوپاتھی نے بھی کشمیر کے بارے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا ہے جس پر انہیں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔وجے سیتھوپاتھی نے کچھ روز پہلے آسٹریلیا کے ایک تامل چینل ’’ایس بی ایس تامل آسٹریلیا‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا آرٹیکل 370 کی منسوخی، جمہوریت کے خلاف ہے۔ ’’کیا میں کسی اور کے معاملات میں مداخلت کرسکتا ہوں؟ کسی کے بارے میں یہ اظہار تو کیا جاسکتا ہے ہمیں اس کی پرواہ ہے لیکن ہم کسی پر اپنے فیصلے ٹھونس نہیں سکتے۔ اس حرکت نے مجھے افسردہ کردیا ہے،‘‘ ۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept