یوم آزادی کا جوش بڑھانے والے ملی نغمے

ملک بھر میں آج جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اور اس موقع پر ہر کوئی ملی نغمہ ضرور گنگناتا ہے کیونکہ وطن کی محبت کا تقاضا بھی یہی ہے۔ہمارے شاعر اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے متعدد نغمے اخبارات وغیرہ کی زینت بنتے ہیں اور کچھ نغموں کی ہمارے موسیقار بڑی محنت اور محبت سے دھنیں بناتے ہیں جبکہ گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر ان ملی نغموں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں۔

جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی گلوکاروں کے یہ ملی نغمے آپ کے جوش و جذبہ میں ضرور اضافہ کریں گے۔

جنون سے اور عشق سے

پاکستانی پاپ بینڈ جنون کا یہ جوش جگا دینے والا قومی نغمہ آج بھی ملک کے نوجوانوں کو انتا ہی پر عزم کردیتا ہے۔

اے جواں اے جواں

گلوکار فاخر اور ہارون کی آواز میں بنا یہ ملی نغمہ ’اے جواں اے جواں‘ ہر مرتبہ سننے میں نیا لگتا ہے اور دل میں وطن کے لیے کچھ کرنے کا جوش جگاتا ہے۔

ہے جذبہ جنون

جنون بینڈ کی جانب سے بنایا گیا یہ ایک اور ملی نغمہ نواجوانوں کے عزم کو بڑھانے کے لیے ہر موقع پر ضرور چلایا جاتا ہے۔

یہ وطن تمہارا ہے

مہدی حسن کی جادوئی آواز میں ‘یہ وطن تمہارا ہے’ گیت کا شمار ہر دور کے بہترین ملی نغموں میں کیا جاتا ہے۔

دل دل پاکستان

وائٹل سائنز کی اولین کاوش ‘دل دل پاکستان’ کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا اور واقعی اس نغمے نے ہر پاکستانی کے دل کو جیت لیا اور یہ سحر اب تک ختم نہیں ہوسکا ہے۔

ان کے علاوہ بھی بے شمار ملی نغمے اور بھی ہیں جو دلوں کے چھو لیتے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept