آشیہ خان کی شاندار واپسی

گلوکار آشیہ خان طویل عرصے بعد گلوکاری کے میں میں لوٹ آئی ہیں اور انہوں نے واپس آتے ہیں ایسا نغمہ گایا ہے جس نے ہر طرف دھوم مچادی ہے۔آشیہ خان ماضی میں کئی مشہور نغمے گاچکی ہیں تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ کافی دیر سے گلوکاری نہیں کررہی تھیں البتہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے دوبارہ گانا شروع کردیا ہے۔ آشیہ خان نے واپس آتے ہی راحت فتح علی خان کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا جسے یوم آزادی پر ریلیز کیا گیا ۔اس ملی نغمے کی وڈیو مینار پاکستان پر بنائی گئی جبکہ یہی ملی نغمہ پی ٹی وی کے ایک شو میں بھی پیش کیا گیا۔

اس بارے میں آشیہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ  میری واپسی شاندار انداز سے ہوئی ہے اور مجھے راحت فتح علی خان جیسے لیجنڈ گلوکار کے ساتھ گانے کا موقع ملا ہے۔ میرے لئے یہ یوم آزادی بہت خوشیاں لے کر آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اب باقاعدگی سے گلوکاری جاری رکھوں گی اور پرستاروں کو ایسے سرپرائز دیتی رہوں گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept