HAPPY BIRTHDAY TO YOU

اداکارہ ماریہ واسطی نے سالگرہ ترکی میں منائی۔ ماریہ واسطی اپنی قریی دوست ارم بنت شاہد کے ہمراہ چار روز قبل چھٹیاں منانے ترکی گئیں جہاں سے وہ مختلف مقامات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی ہیں۔ ماریہ واسطی ہر سال 14 اگست کو سالگرہ دوستوں کے ساتھ دھوم دھام سے مناتی ہیں لیکن اس سال بیرون ملک ہونے کی وجہ سے انہوں نے سالگرہ سادگی سے منائی البتہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہزاروں افراد نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ ماریہ واسطی تنزانیہ میں پیدا ہوئیں اور انہیں پی ٹی وی کی ٹیلی فلم ’کلو‘ سے شہرت ملی جس کے بعد شروع ہونے والا ان کی کامیابیوں کا سفر تاحال جاری ہے ۔ان دنوں وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بول ٹی وی کے شو کی میزبانی بھی کررہی ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept