ہم نہ کبھی ہوں گے جدا

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دوستوں کے ہمراہ بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے اوڑ ماڑہ میں پکنک منائی جہاں دونوں نے کافی وقت تنہائی میں بھی گزارا۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دوستی کے آغاز میں ہی ایک ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا تھا لیکن رشتہ طے ہونے کے بعد وہ ایک پل کے لئے بھی الگ نہیں ہوتے اور ان کی یہی کوشش ہوتی ہے دن رات ساتھ ہی گزاریں۔دونوں فنکار گزتشہ روز اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ ساحلی علاقے میں گئے جہاں انہوں نے کئی گھنٹے ایک ساتھ گزارے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کافی دیر دوستوں سے الگ بیٹھ کر راز و نیاز کی باتیں کرتے رہے۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept