’’زندگی تماشا‘‘۔۔۔۔ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں

سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘ جنوبی کوریا میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

سرمد سلطان کی فلم کو پاکستان میں سنسر بورڈ کی طرف سے نمائش کی اجازت مل چکی ہے جس کے بعد جلد ہی اس کی پرموشن کا آغاز بھی کردیا جائے گا لیکن اس سے پہلے ہی ان کی فلم جنوبی کوریا میں ہونے والے’’بوسان فلم فیسٹیول‘‘ میں پیش کی جائے گی۔فلم کی کاسٹ میں ایمان سلیمان،علی قریشی،عارف حسن  اور سمعیہ ممتاز قابل ذکر ہیں۔ یہ فیسٹیول 3 سے 12 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں دیگر ممالک کی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept