صبا قمر کا سرمد سلطان کے نام اہم پیغام

اداکارہ صبا قمر نے سرمد سلطان کھوسٹ کو ان کی نئی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کےلیے منتخب ہوجانے پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر سرمد سلطان کھوسٹ کے نام اپنے پیغام میں صبا قمر نے کہا کہ وہ انہیں دوست سے زیادہ فیملی کی طرح سمجھتی ہیں۔ انہوں نے سرمد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’’مجھے فخر ہے کہ تم پیسہ کمانے کےلیے فلم نہیں بناتے بلکہ شوبز انڈسٹری میں کچھ کر دکھانے کےلیے فلم بناتے ہو… اور تم اپنی فلمیں دل و جان سے بناتے ہو۔ اللہ تمہیں وہ ساری کامیابی دے جس کے تم حقدار ہو۔‘‘

بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہر سال جنوبی کوریا کے شہر Busan میں منعقد ہوتا ہے جہاں اسکریننگ کےلیے دنیا بھر کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز اپنی فلمیں جمع کرواتے ہیں جن کی تعداد عموماً سیکڑوں میں ہوتی ہے۔ ان میں سے صرف چند فلمیں ہی اسکریننگ کےلیے منتخب ہو پاتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ عالمی سطح پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہت اہم کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ یہ 2015 میں شہرت پانے والی ’’منٹو‘‘ کے بعد، بطور ڈائریکٹر، سرمد سلطان کھوسٹ کی ایک اور فلم ہے ۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept