ماہرہ خان اور فواد خان ’’ہمسفر‘‘ بن گئے

اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی تفصیلات تا حال پوشیدہ رکھی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال شروع کی گئی تھی لیکن کہانی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا۔ فلم کی کہانی فواد خان کی سرپرستی میں ایک نئے رائٹر سے تحریر کرائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فلم کی کہانی دونوں فننکاروں کے پیار کے گرد گھومتی ہے۔

فواد خان اور ماہرہ خان کو ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل’’ہمسفر‘‘سے شہرت حاصل ہوئی تھی جس کے کئی سال بعد دونوں نے بلال لاشاری کی فلم میں کام کیا ہے۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept