سجل علی کا پرستاروں کو ’’تحفہ ‘‘ دینے کا اعلان

اداکارہ سجل علی کی نئی ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ بہت جلد جیو ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔

پروڈیوسر ثنا شاہنواز اورثمینہ ہمایوں سعید کی یہ سیریل کافی عرصہ سے مختلف وجوہات کی بنا پر موضوع بحث ہے جس سے شائقین کی بے چینی بھی بڑھ چکی ہے اور وہ اس کے آن ایئر ہونے کے منتظر ہیں۔سیریل کی کہانی پاکستان کے علاوہ ترکی میں بھی کی گئی جس کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی جبکہ ڈائریکٹر حسیب حسن ہیں۔ کاسٹ میں احسن خان ،کبریٰ خان اور حمزہ علی عباسی سمیت بے شمار فنکار شامل ہیں۔

drama alif

ذرائع نے بتایا ہے کہ’’الف‘‘ ڈرامہ سیریل’’میرا رب وارث‘‘ کے اختتام پر نشر کی جائے گی جس کی دو اقساط باقی ہیں۔اس بارے میں سجل علی کا کہنا ہے کہ میرے پرستاروں کے لئے ’’الف‘‘ بہت بڑا تحفہ ثابت ہوگی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept