مہوش حیات اورامریکی گلوکارنک جانس نے دھوم مچادی

مہوش حیات اوربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہرنک جانس یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا میچ دیکھنے پہنچے

 

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اوامریکی گلوکارنک جانس کی تصویرمقبول ہوگئی۔ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات اوربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہرنک جانس یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا میچ دیکھنے پہنچے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراداکارہ نے نک جونس کے ساتھ تصویرشیئرکی اورکیپشن میں لکھا کہ ’نیویارک میں یوایس اوپن مینزسیمی فائنل کے میچ میں نک جونس سے ملاقات ہوئی ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ سیمی فائنل میں میں اور نک جانس رافیل نڈال کو سپورٹ کر رہےتھے۔ اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک عرصے بعد نک جانس کو خوش دیکھا ہے۔

نک جانس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا آپ اقوام متحدہ کے سفارتی اعزاز اور شوہر سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے نک جانس بھی اپنی اہلیہ سے تنگ ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نک جانس ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے غلط ملک میں شادی کر لی۔‘

 

 

ایک صارف نے لکھا کہ ’آج کوئی بہت ڈر کر گھر گیا ہوگا۔‘

امریکا کے شہر نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹزمین کو شکست دی۔

 

رافیل نڈال نے فائنل میں روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept