زیبا محمد علی آج 74 برس کی ہوگئیں

’’زیبا بیگم‘‘ جو آج اپنی74ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اپنے وقت کی لیجنڈری اداکارہ زیبا 10 ستمبر1945 کوبھارت کے شہرانبالہ میں پیدا ہوئیں

زیبا محمد علی آج 74 برس کی ہوگئیں،پاکستانی فلموں کے سنہری دورکی ممتاز اداکارہ،خوبصورتی میں بے مثال اورجن کی شخصیت بھی ہےکمال وہ ہیں ’’زیبا بیگم‘‘ جو آج اپنی74ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اپنے وقت کی لیجنڈری اداکارہ زیبا 10 ستمبر1945 کوبھارت کے شہرانبالہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے کیا۔ زیبا نے اپنے کیریئرمیں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ان کی سپرہٹ فلموں میں’ارمان،ہیرا اورپتھر ، توبہ، باجی ،محبت ،انسان اورآدمی ،جب جب پھول کھلے ، محبت زندگی ہے اورپھول میرے گلشن ‘شامل ہیں ۔

M ALI ZEBA

ZEBA

اداکارہ زیبا اورمحمد علی کی فلم ’چراغ جلتا رہا ‘کو اس حوالے سے بھی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے کہ اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کوبھی مدعو کیا گیا تھا ۔ ان کی فلمی جوڑی وحید مراداورکمال کے ساتھ بےحد مقبول ہوئی جبکہ ان کی اصل زندگی کی جوڑی محمد علی کے ساتھ جمی۔

ZEBA , ALI

زیبا کی پہلی شادی اداکارسدھیرسے 1964 میں ہوئی تھی مگریہ شادی زیادہ نہیں چل سکی اور دوسال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی ۔ اپنے دوسرے شوہراداکار محمد علی کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ۔ زیبا کو 4 نگارایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگراعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

ZEBA BEGEAM

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept